کراچی میں این اے دو سو پینتالیس اور پی ایس ایک سو پندرہ میں ضمنی الیکشن کیلئے پولنگ ختم ہو گئی۔ ووٹوں کی گنتی جاری ہے۔کراچی: (یس اُردو) این اے 245 اور پی ایس 115 کے مختلف پولنگ اسٹیشنوں پر ووٹنگ 8 بجے شروع ہوئی جو شام 5 بجے تک جاری رہی۔ این اے245 میں 4 لاکھ 13 ہزار جبکہ پی ایس 115 میں ایک لاکھ 62 ہزار 614 ووٹرز حق رائے دہی استعمال کریں گے۔ ووٹنگ کا عمل یقینی بنانے کے لئے پریزائڈنگ افسران کو معاوضہ اور پولنگ کا سامان گزشتہ شام ہی ادا کر دیا گیا تھا۔ کسی بھی قسم کے نا خوشگوار واقعات سے بچنے کے لئے پولنگ اسٹیشنوں کے باہر پولیس اور رینجرز کی بھاری نفری تعینات رہی۔ 37 پولنگ اسٹیشن انتہائی حساس جبکہ ایک سو چوبیس حساس قرار دیے گئے تھے ۔ ڈی جی رینجرز بلال اکبر نے لائنز ایریا کے پولنگ اسٹیشن کا دورہ کیا انہوں نے پولنگ کے انتظامات دیکھے اور پولنگ اسٹیشن میں تعینات جوانوں سے بھی ملاقات کی۔