تبدیلی کے نام پر بر سر اقتدار آنے والی حکومت سے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا، اصغر علی مبارک امیدوار ضمنی انتخاب حلقہ این اے60 راولپنڈی
راولپنڈی (پ ر ) ضمنی انتخاب کیلئے پاکستان عوامی لیگ کے رہنما اور امیدوار ضمنی انتخاب حلقہ این اے60 راولپنڈی شہر اصغر علی مبارک نے کہا ھےکہ تبدیلی کے نام پر بر سر اقتدار آنے والی حکومت سے عوام کو مایوسی کے سوا کچھ نہیں ملا منہگائی کا طوفان پاکستان کی معیشت کو لے ڈوبے گا تحریک انصاف کے پاس عوام مسائل کے حل کیلئے کوئی پروگرام نہیں ،نون لیگوں کا حشر دیکھ کر کوئی وزیر عوامی منصوبوں میں ہاتھ ڈالنے کا سوچ بھی نہیں سکتا ،
عوامی رابطہ مہم کے دوران راولپنڈی میں تقریب سے خطاب کرتے ھوے ضمنی انتخاب کیلئےپاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے60 راولپنڈی اصغر علی مبارک نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان نے اقوام متحدہ میں نہ جاکر قوم کو مایوس کیا اس سے پاکستان تنہائی کا شکار ہو سکتا ھے انھوں نے کہا کہ ملک سے دہشت گردی کے خاتمے اور فر قہ پر ستی کا مقا بلہ کرنے کے لیےبا ہمی اختلا فات کوبھلا کر ایک جا مع حکمت عملی بنا نے کی ضرورت ہے ,انھوں نے کہا کہ پاکستان عوامی لیگ عوامی امنگوں کی ترجمان ہے۔ راولپنڈی عوام آزمائےہوئے سیاستدانوں کو مسترد کرکے باشعور قیادت کو منتخب کریں اور چودہ اکتوبر کو ہاکی کے نشان پر مہر لگا کر پاکستان عوامی لیگ کےنامزد امیدوارقومی اسمبلی حلقہ این اے60 راولپنڈی اصغر علی مبارک کو منتخب کریں