راولپنڈی: (پریس ریلیز) حلقہ این اے 62 سے امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک نے انتخابی قوانین پر عمل درآمد اور ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر چیئرمین پمرا کیخلاف الیکشن کمیشن آف پاکستان کو درخواست دائر کردی ہے، امیدوار قومی اسمبلی اصغر علی مبارک درخواست گزار نے شکایات میں موقف اختیار کیا کہ عام انتخابات کیلئے جاری ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین پر عمل درآمد پیمرا کی ذمہ داری ہے اور تمام سیاسی جماعتوں اور امیدواران کو سرکاری و نجی ٹی وی چینلوں پر یکساں وقت فراہم کرنے کو یقینی بنانا بھی پیمرا کا کام ہے تا کہ آزاد، شفاف،غیرجانبدارانہ انتخابات کا قیام یقینی ہوسکے جبکہ اس وقت چند افراد کو ضابطہ اخلاق اور انتخابی قوانین کی خلاف ورزی کرتے غیرمعمولی کوریج دی جارہی ہے جو پیمرا قوانین کی کھلم کھلا خلاف ورزی ہے حلقہ این اے 62 سے امیدوار اصغر علی مبارک نے کہا کہ قبل ازیں ریٹرننگ آفیسرکو درخوا ست دائر کی تھی مگر کوئی شنوائی نہ ھوئی حلقہ این اے 62سے امیدوار اصغر علی مبارک نے بتایا کہ حلقہ این اے 62 میں انتخابی قوانین خلاف ورزی کرتے ہوئے سپریم کورٹ کے معتبر جج ثاقب نثار کی طر ف سے شیخ رشید کی حمایت میں ہسپتال کے دورہ سے حلقہ کے ووٹرز مایوس نظر آتے ھیں ا س لیے کیس کو سپریم جوڈ شل کونسل کےپاس بھجا جاۓ ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی پر حلقہ این اے 62 سے امیدوار اصغر علی مبارک نے مخالف ا میدواروں شیخ رشید، شکیل اعوان، ڈاکٹر ضیاء الرحمان، دانیال چوہدری کے خلاف بھی الیکشن کمیشن آف پاکستان کودرخواست دی ہے جس پر متعلقہ افراد کو نوٹس جاری کردے