عائشہ نذیر جٹ بوریوالا سے اور جہلم سے راجہ مطلوب مہدی آگے
جہلم(نمائندہ یس نیوز) این اے 63 جہلم کے پولنگ اسٹیشن بگا سیال کے غیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق مسلم لیگ ن کے راجا مطلوب مہدی 10ووٹ لے کر آگے ہیں ۔اس پولنگ اسٹیشن پر 467 میں سے صرف10ووٹ کاسٹ ہوئے۔
این اے 63جہلم کے پولنگ اسٹیشن کھیوڑہ کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے راجہ مطلوب 497 ووٹ لے کر پہلے نمبر پرپی ٹی آئی کے فواد چوہدری 213 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔
پولنگ اسٹیشن ڈہڈی ٹھل کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے راجہ مطلوب 693 ووٹ لے کر آگے، تحریک انصاف کے فواد چوہدری 52 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔
پولنگ اسٹیشن مہوترہ کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے راجہ مطلوب 350 ووٹ لے کر آگے جبکہ پی ٹی آئی کے فواد چوہدری 49ووٹ لے کے دوسرے نمبر پرہیں۔
پولنگ اسٹیشن حطار کے غیر حتمی اور غیرسرکاری نتائج کے مطابق ن لیگ کے راجہ مطلوب 326 ووٹ لے کر آگے جبکہ تحریک انصاف کے فواد چوہدھری 48 ووٹ لے کر دوسرے نمبر پرہیں۔
صوبائی اسمبلی کے حلقے وہاڑی پی پی 232 میں ہونے والے ضمنی انتخاب میں 120پولنگ اسٹیشنز کےغیر حتمی و غیر سرکاری نتیجے کے مطابق پی ٹی آئی کی عائشہ نذیر جٹ 38ہزار282 ووٹ کےساتھ پہلےنمبر پرہیں، ن لیگ کے یوسف کسیلیہ 37ہزار 614ووٹ کے ساتھ دوسرے نمبر پرہیں۔