سرگودھا(ویب ڈیسک ) سرگودھا میں حلقہ این اے 91 میں انوکھے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو کامیاب قرار دیئے جانے کے باوجود عدالتی فیصلہ آنے تک ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ہی برقرار رہیں گے ایم این اے بننے پر شرطیں لگنا شروع ہوگئی ہیں تفصیلات کے مطابق سرگودھا میں حلقہ این اے 91 میں انوکھے الیکشن میں پی ٹی آئی کے امیدوار عامر سلطان چیمہ کو کامیاب قرار دیئے جانے کے باوجود عدالتی فیصلہ آنے تک ایم این اے ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی ہی برقرار رہیں گے ایم این اے بننے پر شرطیں لگنا شروع ہوگئی ہیں ۔(ن) لیگیوں کا کہنا ہے کہ عدالتی فیصلہ ڈاکٹر ذوالفقار علی بھٹی کے حق میں آئیگا جبکہ پی ٹی آئی کے ورکروں کا کہنا ہے کہ عامر سلطان چیمہ بھاری اکثریت سے جیت چکے ہیں لہذا فیصلہ ہمارے حق میں آئیگا اب دیکھنا یہ ہے کہ عدالتی فیصلہ کیا آتا ہے اور اس الیکشن کے کیا دورس نتائج نکلتے ہیں۔