counter easy hit

ایران، انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں پر پاکستان ہمیشہ ہر فورم پر مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، ایاز صادق

NA, Speaker, Ayaz Sadiq, said, Pakistan, will, play, its, positive, role, for, human, rights

NA, Speaker Ayaz Sadiq

اسلام آباد؍تہران(اصغر علی مبارک)سپیکر قومی اسمبلی سردار ایاز صادقنے ایران کے دارالحکومت تہران میں پارلیمنٹری یونین آف اسلامک کنٹریزکی مشترکہ کانفرنس سے پہلے انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں پر منعقدہ اجلاس خصوصی  کمیٹی برائے انسانی حقوق میں اظہار خیال  کرتے ہوئے کہ ہے کہ تمام مسلم ممالک کو درپیش مسائل کے حل کے لیے پاکستان ہر فورم پر ہمیشہ مثبت کردار ادا کرتا رہے گا، بھارتی فورسز کی جانب سے کشمیر میں کی جانے والی انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں کی دنیا میں کوئی مثال نہیں ملے گی،

8جولائی 2016ء کو کشمیر میں برہان وانی کے ظالمانہ قتل کے بعد شروع ہونے والی انسانی حقوق کی خلاف ورزیا ں بھارت کی نام نہاد جمہوریت پر سب سے بڑا سوالیہ نشان ہے، کشمیر میں ماورہ عدالت قتل میں اب تک 200سے زاہد افراد لقمہ اجل بن چکے ہیں اور 2000سے زاہد زخمی ہیں جو عالمی انسانی حقوق کی تنظیموں کے لیے لمحہ فکریہ ہے ، کشمیر میں بھارتی فوج کاپیلٹ گن کے بے دریغ استعمال سے ابتک 1800 افرا دکی آنکھیں زخمی ہوئے ہیں اور 250بینائی جیسی قیمتی نعمت سے محروم ہو چکے ہیں ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website