سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) چیرمین یونین کونسل کریالہ چوہدری نعما ن اشرف ایڈوکیٹ نے کہا ہے کہ نوجوان طبقہ ملکی تعمیر و ترقی کے لئے پر عزم ہے اور وہ وقت دور نہیں جب تحریک انصاف اقتدار میں آئے گی اور عمران خان کی قیادت میں نوجوان نسل ملک وملت کو سنگین ترین بحرانوں سے نکال کر ترقی پر گامزن کرنے کے لئے ہراول کردار ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ بلدیاتی انتخابات میں پنجاب بھر میں نوجوان بہت زیادہ تعداد میں کامیاب ہوئے ہیں اور یہ کریڈٹ بھی تحریک انصاف کو حاصل ہے کہ سب سے زیادہ نوجوان نمائندے عمران خان کی ہدایت پر سامنے آئے ہیں جو مستقبل قریب میں اپنے قائد کی اآواز پر لبیک کہتے ہوئے روائتی سیاسی سوچ کر ترک کر کے مثبت اور عوامی تعمیر ترقی کی سوچ کو اپناتے ہوئے ایسا سیاسی کردار ادا کریں گے اور عوام کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنے کی راہیں ہموار ہونگی