نیب حکام نے محکمہ پولیس میں ایک ارب روپے سے زائد کی کرپشن پر ستر پولیس افسران کو نوٹس جاری کر دئیے اور انہیں 21 مارچ سے 25 مارچ کے درمیان بیانات قملبند کرانے کے لئے طلب کر لیا گیا ہے۔
کراچی: (یس اُردو) قومی احتساب بیورو نے محکمہ پولیس میں ایک ارب چار کروڑ روپے کی کرپشن کی تحقیقات آغاز کر دیا، محمکہ میں بدعنوانی کے سلسلے میں نیب حکام نے سابق آئی جی سندھ غلام حیدر جمالی سمیت محکمہ پولیس کے ستر افسران کو نوٹس جاری کر دئیے۔ ذرائع کے مطابق جن افسران کو نوٹس جاری کئے گئے ہیں ان میں ڈی آئی جی ہیڈ کوارٹرز علیم جعفری، ڈی آئی جی ویسٹ فیروز شاہ، ڈی آئی جی سی آئی ڈی عارف حنیف اور 19 ایس ایس پیز، 13 ڈی ایس پیز اور سات اے ایس آئی، کلرک اور جونئیر کلرک شامل ہیں۔ ذرائع کے مطابق جاری کردہ نوٹس کے مطابق تمام افسران کو 21 مارچ سے 25 مارچ کے درمیان نیب میں پیش ہو کر بیانات قلمبند کرانے کا کہا گیا ہے۔