سعید احمد کے بعد اسحاق ڈار کا گھریلو ملازم بھی وعدہ معاف گواہ بننے کو تیار
لاہور: قومی احتساب بیورو نے پرانی فائلیں کھولتے ہوئے وزیرخزانہ اسحاق ڈار کو اہل خانہ سمیت اور تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو بھی طلب کرلیا ہے۔
چیئرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کے حکم پر لاہور بیورو نے زیرالتوا کیسز پر کام تیز کر دیا ہے ۔ نیب لاہور نے اسحاق ڈار اور ان کی اہلیہ کو کل جب کہ بچوں کو 6 نومبر کو طلب کرلیا ہے۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ اسحاق ڈار، ان کی اہلیہ اور بچوں سے اثاثوں سے متعلق پوچھ گچھ کی جائی گی اور اگر اسحاق ڈار اور ان کا خاندان نیب ٹیم کو مطمئن نہ کر سکا تو اثاثے منجمد بھی کئے جاسکتے ہیں۔دوسری جانب نیب نے تحریک انصاف کے رہنما علیم خان کو بھی طلب کر لیا ہے اور انہیں پیش ہونے کےلیے تین سمن جاری کیے جا چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ علیم خان کی 2 ہاؤسنگ سوسائٹیاں ہیں جن میں سے ایک زرعی زمین پر غیر قانونی طور پر بنائی گئی ہے۔ پی ٹی آئی رہنما علیم خان زرعی اراضی پرسوسائٹی بنا کر دھوکہ دہی کے مرتکب ہوئے۔ نیب نے لاہور ڈویلپمنٹ اتھارٹی (ایل ڈی اے) کو خط لکھ کر تمام سوسائٹیوں کا ریکارڈ مانگ لیا ہے۔ واضح رہے کہ نیب نے مسلم لیگ (ق) کے رہنما چوہدری شجاعت حسین کو بھی 6 نومبر کو طلب کر لیا ہے۔ ان کے خلاف کیسز 17 سال سے زیر التوا تھے۔