اسلام آباد: چیئرمین نیب کی زیر صدارت نیب ایگزیکٹو بورڈ کا اجلاس جاری ہے۔ ایل این جی کیس کی انکوائری انویسٹی گیشن میں تبدیل کرنے کی منظوری متوقع ہے۔ نیب ایگزیکٹو بورڈ کے اجلاس میں بدعنوانی کے مختلف ریفرنسز، انویسٹی گیشنز اور انکوائریز کی منظوری کا امکان ہے جبکہ بلٹ پروف گاڑیوں کی انکوائری بھی باقاعدہ انویسٹی گیشن میں تبدیل کیے جانے کا امکان ہے۔ چیئرمین نیب جاوید اقبال کا کہنا تھا میگا کرپشن مقدمات کو منطقی انجام تک پہنچانا اولین ترجیح ہے، نیب احتساب سب کیلئے کی پالیسی پر عمل پیرا ہے، بدعنوان عناصر سے 326 ارب روپے برآمد کر چکے ہیں، نیب افسران بدعنوانی کے خاتمے کو اپنا قومی فریضہ سمجھتے ہیں۔