counter easy hit

نیب نے ایف بی آر کے 3 سابق سربراہان کے خلاف کرپشن تحقیقات کی منظوری دیدی

FBR

FBR

اسلام آباد : قومی احتساب بیورو (نیب) نے ایف بی آر کے 3 سابق سربراہوں کے خلاف کرپشن اور اختیارات کے غلط استعمال کے خلاف تحقیقات کی منظوری دے دی۔

چیرمین نیب قمرالزمان چوہدری کی زیر صدارت انتظامی بورڈ کا اجلاس ہوا جس میں ایف بی آر کے 3 سابق سربراہان سلمان صدیقی، عبداللہ یوسف اورعلی ارشد حکیم کے خلاف تحقیقات کی منظوری دی گئی۔

تینوں سابق سربراہان پر کرپشن اوراختیارات کے غلط الزامات ہیں جس کی تحقیقات کے لئے چیرمین نیب نے انکوائری کی اجازت دی جب کہ نیب نے کلیکٹر کسٹم اقبال منیب اورعاشرعظیم گل کے خلاف بھی تحقیقات کی ہدایت کی ہے۔