محکمہ اطلاعات سندھ میں 5 ارب روپے کی کرپشن سے متعلق کیس کی سماعت پر شرجیل میمن کے وکیل نے کہا کہ بوریاں بھرکے دستاویزات فراہم کی گئیں ہیں لیکن دستاویزات کی فہرست فراہم نہیں کی گئی۔ ایسا نہ ہو نیب بعد میں اور دستاویزات لےآئے لہذا دستاویزات فہرست کے ساتھ مہیا کی جائیں۔
NAB has provided documents over the sacks filled, lawyer Sharjeel Memon
کراچی کی احتساب عدالت میں اربوں روپے کے کرپشن کیس میں تفتیشی افسر نے مفرور ملزمہ انیتا بلوچ کی جائیداد سے متعلق رپورٹ پیش کر دی ۔ عدالت میں مزید کارروائی کے لیے کیس کی سماعت 13 مئی تک ملتوی کردی۔ سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے شرجیل میمن نے وزیراعظم نواز شریف پر تنقیدی وار کیا اورکہا کہ وزیراعظم پورے ملک کو انگلی کے اشاروں پر چلاناچاہتے ہیں۔ نواز شریف کی سوچ ڈکٹیٹر سے کم نہیں ہے۔کراچی میں آئیڈیل صورتحال تونہیں لیکن کام ہورہا ہے۔ انہوں نے مزید کہا ہے کہ پاناما لیکس ہو یاڈان لیکس، نواز شریف کی بدنیتی نظر آئے گی ۔ انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان اسٹیل کی ڈیل جندل سے کی جارہی ہے اور اس معاملے میں فرنٹ مین کسی اور کو بنایا جارہا ہے۔