لاہور : صوبائی وزیر تعلیم رانا مشہود نے نیب کی جانب سے ان کے خلاف تحقیقات کا آغاز کرنے کے خلاف ہائی کورٹ جانے کا اعلان کر دیا ہے۔ رانا مشہود نے کہا کہ وہ اس حوالے سے آج پریس کانفرنس میں بات کریں گے۔
رانا مشہود نے کہا کہ ان کو نیب کی جانب سے ویڈیو اسکینڈل کی تحقیقات کرنے کی باضابطہ اطلاع نہیں ملی۔
ان کا کہنا تھا کہ ایف آئی اے اپنی تحقیقات میں ان کو بے گناہ قرار دے چکی ہے اور لاہور ہائیکورٹ نے بھی ان کے حق میں فیصلہ دیا تھا۔