اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی توہین کر رہا ہے، نیب کا عمران خان کے خلاف خیبر پختونخوا ہیلی کاپٹر کیس چلانا زیادتی ہے، نیب کو عمران خان کے خلاف یہ کیس ختم کر دینا چاہیے، دنیا نیب پر ہنستی ہے۔ وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ قومی احتساب بیورو (نیب) پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی توہین کر رہا ہے، نجی ٹی وی کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ نیب پاکستان کے وزیر اعظم عمران خان کی توہین کر رہا ہے،، انہوں نے کہا کہ عمران خان کیخلاف ہیلی کاپٹر کیس میں باقاعدہ چارج نہیں لگایا گیا، نیب کی جانب سے کیسز رکھنا وزیراعظم اور پاکستان کے سسٹم کی توہین ہے،، فواد چوہدری نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کے خلاف کیسز توہین نہیں بلکہ وزیراعظم پر بنائے گئے نیب کیس پر دنیا ہنس رہی ہے، ہماری ذاتی لڑائی نہیں ہے،، انہوں نے کہا کہ گائے کھلنے پر ایک وزیر نے استعفیٰ دے دیا اور ان کا کیا کریں؟، یہاں 16 ،16 افراد قتل کرکے لو وزیراعلیٰ رہے،، وزیر اطلاعات نے کہا کہ اہلیت اور نااہلیت سیاسی نمائندوں کی ہونی چاہیے، اعظم سواتی کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا، اعظم سواتی نے خود استعفیٰ نہیں دیا، سپریم کورٹ نے لیا، اعظم سواتی کے کیس کو نواز شریف اور ماڈل ٹاؤن سے ملانا زیادتی ہے،، انہوں نے کہا کہ ماڈل ٹاؤن کے ملزمان سوٹ ٹائی لگا کر پارلیمنٹ آتے ہیں انہیں جیل میں ہونا چاہیے۔