لاہور(ویب ڈیسک) نیب نے جھوٹی اور فرضی شکایات درج کرانے والوں کے خلاف کرینڈ اپریشن شروع کر دیا۔ تفصیلات کے مطابق چئیرمین نیب جسٹس (ر) جاوید اقبال کی ہدایت پر نیب نے جھوٹی اور فرضی شکایات دینے والوں کے خلاف کارروائی کا فیصلہ کیا ہے جس میں جھوٹی اور جعلی درخواستیں دینے والوں کو ایک سال قید، جرمانہ
یا دونوں سزائیں دی جا سکیں گی اورترجمان نیب کے مطابق یہ فیصلہ فرضی درخواستوں کی حوصلہ شکنی اور افسران سے اضافی بوجھ ختم کرنے کے لیے کیا گیا ہےجس میں اس بات پر زور دیا گیا ہے کہ شکایت کنندہ کو مکمل ثبوتوں کے ساتھ بیان حلفی جمع کرانا ہوگا تا کہ دو ماہ تک تحریری شکایات کی جانچ پڑتال کرنے کے بعد کارروائی کا آغاز کیا جائے گا اورشکایت درست ثابت ہونے پر نیب 4 ماہ کے اندر اندر انکوائری کا عمل مکمل کرنے کا پاببد ہوگا۔ترجمان نیب نے کہا کہ شکایت کنندہ کو شکایت کا ڈائری نمبر دیا جائے گا جو دو ماہ بعد ٹریک کیا جاسکے گا جس سے شکایت کنندہ کو پتہ چل سکے کہ انکوئری کس مرحلے میں ہے۔