counter easy hit

نیب کے اختیارات پر حکومت فکر مند، تدبیریں شروع کر دیں

 NAB plan options

NAB plan options

نیب نے پنجاب میں کرپٹ سیاستدانوں اور بیورو کریٹس کے خلاف گھیرا تنگ کیا تو وفاقی حکومت نے بھی نیب کے اختیارات محدود کرنے پر مشاورت شروع کر دی ۔ حکومت کی قانونی ٹیم نے نیب کمیشن بنا کر چئیرمین نیب کے اختیارات پر قدغن لگانے کی تجویز دے دی۔
اسلام آباد: (یس اُردو) نیب کی کارروائیوں کا دائرہ وسیع، وفاقی حکومت پریشان نیب کے پر کاٹنے پر غور شروع کر دیا اور نیب ارکان پر مشتمل کمیشن بنانے کی تجویز بھی زیر غور۔ ذرائع کے مطابق نیب کمیشن میں چیئرمین نیب اور ہر رکن کا ووٹ برابر ہو گا جس کے بعد چئیرمین نیب کے حتمی اختیارات ختم ہو جائیں گے کسی بھی مقدمے میں حتمی فیصلہ چئیرمین نیب نہیں کمیشن کرے گا۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ نیب کو صوبائی خود مختاری میں مداخلت سے روکنے کی تجویز بھی زیر غور ہے جس کے بعد صوبوں میں کرپٹ عناصر کے خلاف کارروائی کا اختیار صوبوں کو حاصل ہو گا۔ سرکاری ملازمین کو بھی نیب کے خوف سے آزاد کرانے کے لیے حکومتی سطح پر مشاورت جاری ہے اور نیب کا سرکاری ملازمین کے خلاف کارروائی کا اختیار بھی محدود کیا جا سکتا ہے۔