کراچی: قومی احتساب بیورو(نیب) نے سوک سینٹر میں کے ڈی اے کے دفتر میں چھاپہ مار کر غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔
نیب کی ٹیم نے سوک سینٹر میں کراچی ڈویلپمنٹ اتھارٹی(کے ڈی اے) کے دفتر میں چھاپہ مارا اور اہم ریکارڈ قبضے میں لے لیا۔نیب حکام نے زمینوں کی غیر قانونی الاٹمنٹ کی شکایات پر کارروائی کی ہے ۔چھاپے کے دوران اہم فائلیں قبضے میں لے لی گئیں جب کہ غیر قانونی الاٹمنٹ سے متعلق ریکارڈ کی چھان بین کی جارہی ہے۔ واضح رہے کہ نیب حکام کی جانب سے متعدد بار کے ڈی اے کے دفاتر میں چھاپہ مار کارروائیاں کی گئی ہیں جس میں زمینوں کی غیر قانونی خریدوفروخت کے حوالے سے ریکارڈ قبضے میں لیا گیا جب کہ کئی افسران کو زیر حراست رکھ کر تفتیش بھی کی جاتی رہی ہے۔