اسلام آباد: احتساب عدالت نے سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں منظور کرلیں۔
احتساب عدالت اسلام آباد میں ایون فیلڈ ریفرنس کی سماعت ہوئی۔ سابق وزیراعظم نواز شریف اور ان کی بیٹی مریم نواز پیش نہیں ہوئے تاہم کیپٹن صفدر عدالت میں پیش ہوگئے۔ نواز شریف کے وکیل خواجہ حارث نے بتایا کہ موسم کی خرابی کے باعث لاہور سے اسلام آباد فلائٹ دستیاب نہیں تھی اس لیے دو ملزمان عدالت میں نہیں آسکے۔ خواجہ حارث نے احتساب عدالت میں نوازشریف اور مریم نواز کی ایک دن کی حاضری سے استثنیٰ کی درخواستیں دائر کیں جو فاجل جج محمد بشیر نے منظور کرلیں۔