counter easy hit

نیب ریفرنسز، ہنگامے کے باعث نواز شریف،مریم اور صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

نیب ریفرنسز، ہنگامے کے باعث نواز شریف،مریم اور صفدر پر فرد جرم عائد نہ ہوسکی

Nab, References, hearing, in, Nab, court, implementation,, of, criminal, procedure, could, not, completed, because, of, conflict, in, court

Ex-PM Nawaz Sharief, Maryam Nawaz and Capt (R) Safdar

 اسلام آباد: ہنگامہ آرائی کے باعث نیب ریفرنسز میں سابق وزیراعظم نواز شریف، ان کی بیٹی مریم نواز اور داماد کیپٹن (ر) صفدر پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی اور سماعت 19 اکتوبر تک ملتوی کردی گئی۔

مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر احتساب عدالت میں پیش ہوئے جب کہ سابق وزیراعظم نواز شریف کی جانب سے نمائندے ظافر خان پیش ہوئے۔ احتساب عدالت کے جج نے سماعت 19 اکتوبر جمعرات تک ملتوی کردی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: نیب ریفرنس؛ فردجرم عائد نہ کرنے سے متعلق کیپٹن (ر) صفدر کی درخواست مسترد

 مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز اور ان کے شوہر کیپٹن (ر) صفدر اسلام آباد کی احتساب عدالت میں پیش ہوگئے۔ ان کے ہمراہ آصف کرمانی، دانیال عزیز اور عابد شیر علی سمیت (ن) لیگ کے متعدد رہنما بھی موجود تھے۔ اس موقع پر مسلم لیگ (ن) کے کارکنوں اور وکلا نے بھی عدالت میں داخل ہونے کی کوشش کی تو انہیں روک دیا گیا جس پر وہ مشتعل ہوگئے اور ان کی پولیس سے جھڑپیں ہوئیں جس کے نتیجے میں متعدد افراد زخمی ہوگئے۔

 

نیب ریفرنسز میں نوازشریف، مریم صفدراور کیپٹن صفدر کے خلاف کیس کی سماعت شروع ہوئی، تاہم ن لیگ کے وکلاء نے کمرہ عدالت میں احتجاج، شور شرابا اور شدید نعرہ بازی کی جس پر احتساب عدالت کے جج سماعت چھوڑ کر اندر چلے گئے۔ ہلڑ بازی کی وجہ سے آج ملزمان پر فرد جرم عائد نہیں کی جاسکی اور سماعت ملتوی کردی گئی۔ وکلاء نے پولیس پر شدید تشدد کا الزام لگایا۔

پیشی کے موقع پر احتساب عدالت کے گرد سیکورٹی کے انتہائی سخت انتظامات کیے گئے جب کہ پولیس، اسپیشل برانچ، ٹریفک پولیس اور ایف سی کے 1100 جوان تعینات کیے گئے۔ احتساب عدالت کو جانیوالی دونوں سروس روڈ عام ٹریفک کیلئے بند رہیں۔

 

 

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website