فرانس ( عمیر بیگ ) پاکستان تحریک انصاف فرانس کے سینئر رہنماؤں شیخ نعمت الله ، مبارک خان جدون ،مرزا آصف جرال و دیگر نے نیب کو احتساب کمیشن کا ماتحت بناکر میگا کرپشن میں ملوث افراد کو بچانے کی حکومتی کوشش کی مذمت کرتے ہوئے کہا ہے کہ نیب کی سابقہ کارکردگی گو کہ اطمینان و تسلی بخش نہیں ہے اور نیب لوٹی گئی قومی دولت کی قومی خزانے میں واپسی اور کرپشن میں ملوث افراد کو کٹہرے میں لانے کے مکمل اہداف کے حصول میں ناکام رہا ہے مگر پھربھی اب چیئرمین نیب کی ترجیحات واقدامات قومی امنگوں اور عصری تقاضوں سے ہم آہنگ دکھائی دے رہے ہیں اسلئے نیب کی آزاد حیثیت برقرار رہنا قومی وملکی مفاد میں ہے ۔رہنماؤں نے چیئرمین نیب کی جانب سے احتسابی عمل تیز کرنے اور کرپشن کیسز کو تیزرفتاری سے نمٹانے کے عزم کی توصیف کرتے ہوئے کہا ہے کہ قومی خزانے کے لٹیروں اور عوام دشمنوں کے احتساب کیلئے نیب اور چیئرمین نیب کو پوری پاکستانی قوم کی حمایت و تائید حاصل ہے اور قوم کو یہ یقین ہے کہ اس عمل میں افواج پاکستان اور جنرل راحیل شریف بھی چیئرمین نیب کی سرپرستی کرتے ہوئے انہیں استحصالی قوتوںا ور حکومتی انتقامی کاروائیوں سے محفوظ بنانے کے ساتھ احتسابی عمل کو غیر جانبدارانہ ‘ شفاف اور تیز رفتار بناکر قومی مجرموں کو بلا تخصیص و تفریق منطقی انجام تک پہنچانے میں بھرپور مددومعاونت کرینگے
قوم تمام لٹیروں عوام دشمنوں اور کرپشن کرنے والوں کا بھرپور و بلاتفریق احتساب چاہتی ہے۔مبارک خان جدون۔
قومی مجرموں کو کٹہرے میں لانے کیلئے فوج نیب کی سرپرستی و مدد کرے ۔مرزا آصف جرال