اسلام آباد: قومی احتساب بیورو (نیب) نے منی لانڈرنگ کیس میں سابق وزیراعظم نوازشریف، ان کے صاحبزادوں اور مریم نواز کو آج پھر طلب کرلیا۔
NAB summoned to Sharif family again today
نیب نے شریف خاندان کو اس سے قبل بھی طلبی کے نوٹس جاری کیے تھے لیکن شریف خاندان نیب کے سامنے پیش نہیں ہوا تھا جب کہ نوازشریف نے اپنی نااہلی کے فیصلے پر نظر ثانی اپیل سپریم کورٹ میں دائر کررکھی ہے اور نیب کو اس پر فیصلہ آنے تک پیش نہ ہونے کے فیصلے سے بھی آگاہ کردیا۔ نیب حکام کا کہنا ہےکہ شریف فیملی آج بھی پیش نہ ہوئی اور تو رپورٹ سپریم کورٹ کو پیش کریں گے اور عدالت گرفتاری کا حکم بھی دے سکتی ہے۔ دوسری جانب نیب نے آج وزیر خزانہ اسحاق ڈار کو بھی طلب کررکھا ہے۔