اسلام آباد (ویب ڈیسک) نیب نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور انکے والد سابق ایم این اے غلام ربانی کھر کے خلاف آمد سے زائد اثاثوں کے حوالے سے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب ذرائع کے مطابق حنا ربانی کھر نے وزارت کے دوران اپنے اختیارات کا ناجائز استعمال کیا۔نیب نے حنا ربانی کھر سے ان کی جائیداد وں کی تفصیلات طلب کر لی ہیں نیب نے حنا ربانی کھر اور انکے والد غلام ربانی کھر کی ٹیکس ادائیگیوں کی تفصیلات بھی حاصل کر لیں۔نیب نے سابق ایم این اے غلام ربانی کھر کے خلاف بھی تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔ نیب نے غلام ربانی کھر کے خلاف کرپشن کے ٹھوس شواہد بھی حاسل کر لیے ہیں اور اب حنا ربانی کھر انکے والد غلام ربانی کھر،غلام ربانی کھر کی اہلیہ، حنا ربانی کھر کے شوہر کے اثاثوں کی تفصیلات حاصل کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔نیب نے سابق وزیر خارجہ حنا ربانی کھر اور سابق ایم این اے غلام ربانی کھر کے خلاف علیحدہ علیحدہ تحقیقات شروع کر رکھیں ہیں۔چیئرمین نیب جاوید اقبال نے 14مارچ کو 320ویں ایگزیکٹو میٹنگ میں حنا ربانی کھر اور انکے والد کے خلاف انکوائری کی اجازت دی تھی۔ نیب ذرائع کے مطابق بحریہ ٹاؤن، ڈی ایچ اے اور پوش علاقوں میں موجود گھروں، پلاٹس اور کمرشل اراضی کی تفصیلات حاصل کر لی گئی ہیں۔ نیب نے غلام ربانی کی اہلیہ سمیرا ربانی کھر اور بیٹے رضا ربانی کھر کی تفصیلات بھی حاصل کر لی ہیں۔نیب نے غلام ربانی کھر کی صاحبزادیوں ثمینہ ربانی کھر، نازیہ ربانی کھر،خدیجہ ربانی کھر، حنیفہ ربانی کھر اور نعیمہ امین الدین کے اثاثوں کی تفصیل بھی طلب کر لی ہیں۔نیب نے حنا ربانی کھر کے خاوند فیروز گلزار، بیٹے احمد گلزار اور بیتیوں دانیہ گلزار اور انیہ گلزار کے نام موجود جائیدادوں کی تفصیلات مانگ لی ہیں۔