کراچی (ویب ڈیسک) نجی ٹی نیوز چینل کے پروگرام میں پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی زبان پھسل گئی، ایسی بات کہہ ڈالی کہ پاس پیٹھے سبھی لوگ ہنس ہنس کر روہرے ہو گئے۔ دنیا نیوز ایک پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے نواز شریف کے خستہ حالات کو بیان کر ڈالا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان پیپلز پارٹی کے رہنما نبیل گبول کی کامران شاہد کے شو میں زبان پھسل گئی، گفتگو کے دوران نوازشریف کے پلیٹ لیٹس کو “کلچ پلیٹ ” کہہ بیٹھے، مریم نواز کے انتہائی قریبی سمجھے جانیوالے( ن) لیگی ایم این اے محسن نوازرانجھا اپنی ہنسی پر کنٹرول نہ رکھ پائے اور منہ چھپا کر ہنستے رہے۔ نبیل گبول کا کہنا تھا کہ نوازشریف کے کلچ پلیٹ ۔۔ پلیٹ لیٹس نیچے اوپر، نیچے اوپر پاکستان میں ہوا ہے ۔ وہاں لندن جاکر بالکل صحیح ہوجائے گا جس پرایسی باتوں پر ہنسنے والے کامران شاہد اور عامرلیاقت سنجیدہ ہوکر بیٹھے رہے لیکن محسن رانجھا منہ چھپاکر ہنستے رہے۔ نبیل گبول کی زبان پھسل گئی ، مصطفی کمال کی بے نام جماعت کو اپنی پارٹی کہہ دیا ۔ نجی نیوز چینل اے آر وائی نیوز کے پرو گرام گفتگو کرتے ہوئے نبیل گبول نے کہا کہ رضا ہارون کو اپنی پارٹی میں خوش آمدید کہتا ہوں ،نبیل گبول کے منہ سے اس جملے کی ادائیگی پر اینکر پرسن کاشف عباسی بھی ہنس پڑے اور معنی خیز انداز میں بولے ”اپنی پارٹی ،اپنی پارٹی “۔کاشف عباسی نے مسکراتے ہوئے کہا کہ آپ پکڑے گئے ہیں کیو نکہ زبان اتنی آسانی سے نہیں پھسلا کرتی ۔کاشف عباسی کے ان الفاظ پر نبیل گبول نے بھی ہنسنا شروع کردیا ۔ ان کا کہنا تھا بابر غوری اور مصطفی عزیز آبادی ایم کیو ایم کے قائد کی آواز نکالتے تھے ۔انہوں نے مزید کہا کہ بابر غوری سٹیج اداکار تھے اور وہ معین اختر کے ساتھ بھی آئے جس میں وہ بڑ ے بڑے سیاستدانوں کی آواز میں بات کرتے تھے ۔
https://twitter.com/i/status/1194280351016931328