لاہور(ویب ڈیسک) قومی احتساب بیورو (نیب)نے سابق وزیراعلی پنجاب شہباز شریف کے صاحبزادے سلمان شہباز کے بعد حمزہ شہباز کی بھی اف شور کمپنیوں کا سراغ لگالیا۔نجی ٹی وی کے مطابق نیب لاہور کی تحقیقاتی ٹیم نے پنجاب اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر حمزہ شہباز کی آف شور کمپنیوں کی تفصیلات احتساب عدالت میں جمع کروا دیں۔ نیب رپورٹ کے مطابق حمزہ شہباز کی آف شور کمپنیوں سے کروڑوں روپے منتقل کیے گیے، اور یہ آف شور کمپنیاں انہیں کمپنیوں کے ملازم کے نام پر بنائی گئی ہیں اور حمزہ شہباز کے 4 ملازمین کے نام پر میسرز یونی ٹاس اور گڈ نیچر کمپنیاں بنائی گئیں، جن ملازمین کے نام پر آف شور کمپنیاں بنائی گئی ان میں سید طاہر نقوی، علی احمد خان، ناصر احمدہیں جبکہ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ تاریخی ملین مارچ نے ثابت کر دیا کہ بلوچستان کے عوام جمعیت علماء اسلام کے ساتھ ہیں اور یہودی لابی کو کسی بھی صورت مزید حکومت نہیں ہونے دینگے اسٹیبلشمنٹ نے جعلی مینڈیٹ کے ذریعے موجودہ حکومت کو مسلط کیا۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ حکومت استعفی دے اور نئے سرے سے صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔ ان خیالات کااظہار انہوں نے کوئٹہ میں پشتونخوا ملی عوامی پارٹی کے مرکزی رہنماء سید علاؤ الدین آغا کے دو ہزار ساتھیوں سمیت جمعیت علماء اسلام میں شمولیت کے موقع پر جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کیا اس موقع پر جمعیت علماء سلام کے صوبائی امیر مولانا عبدالواسع،حافظ محمد یوسف،مولانا کمال الدین،حافظ عبدالقدیم،ضلعی امیر کوئٹہ مولانا عبدالرحمان نے بھی خطاب کیا جبکہ اپوزیشن لیڈر ملک سکندر ایڈووکیٹ اکرم خان درانی،مولوی عطاء الرحمان،سید فضل آغا،اصغر علی ترین،ارشد سومروہ،مولانا صلاح الدین،مولانا عصمت اللہ،مولوی محمد حنیف،سید مطیع اللہ آغابھی موجود تھے سید علاء الدین آغا نے اپنی رہائش گاہ پر جمعیت علماء اسلام کے مرکزی امیر مولانا فضل الرحمان اور دیگر قائدین کے اعزاز میں عشائیہ بھی دیا جمعیت علماء اسلام کے سربراہ مولانا فضل الرحمان نے کہا ہے کہ ملک بھر میں ایک سازش کے تحت جعلی انتخابات کرائے گئے بلوچستان میں یہاں ہمیشہ جمعیت علماء اسلام کامیابی سے ہمکنار ہوتے مگر اس مرتبہ ایک ایسی پارٹی کو اقتدار حوالے کیا گیا جن کا بلوچستان میں وجود نہیں تھا اگر اس طرح جعلی مینڈیٹ کے لوگوں کو عوام پر مسلط کرتے ہیں تو پھر نہ پاکستان ترقی کرے گا اور نہ بلوچستان ترقی کرے گا جمعیت علماء اسلام نے ہمیشہ ملک اور بلوچستان کی خاطر بہت قربانیاں دی ہیں کیونکہ جب تک حقیقی نمائندوں کو یہاں نمائندگی نہیں دی جاتی اس وقت تک حالات ٹھیک نہیں ہوسکتے اسٹیبشلمنٹ نے عمران خان کو اقتدار حوالے کر کے یہاں پر آئین کی خلاف ورزی کی جارہی ہے قادیانیوں اور یہودی لابی کو مسلط کررہے ہیں جو ہم ہر گزبرداشت نہیں کرینگے انہوں نے کہا کہ ان کی سربراہی میں اسلام آباد میں جو آل پارٹیز کانفرنس منعقد ہوئی اس میں ملک کی تمام سیاسی جماعتوں کا اس بات پر اتفاق تھا کہ 25جولائی کو ہونے والے انتخابات میں دھاندلی ہوئی۔ ملک کی تمام سیاسی جماعتیں چاہتی ہیں کہ حکومت استعفی دے اور نئے سرے سے صاف اور شفاف انتخابات کرائے جائیں۔