لاہور (ویب ڈیسک ) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رہنماءاور پنجاب اسمبلی میں قائد حزب اختلاف حمزہ شہباز شریف نے نیب کے وارنٹ گرفتاری لاہور ہائیکورٹ میں چیلنج کر دئیے ہیں اور اس کیساتھ ہی متعلقہ مقدمے میں عبوری ضمانت کی درخواست بھی دائر کر دی ہے۔نجی ٹی وی دنیا نیوز کے مطابق حمزہ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ میں دی گئی درخواست میں موقف اختیار کیا ہے کہ نیب نے غیر قانونی طور پر چھاپہ مارا کیونکہ عدالت نیب سے کہہ چکی ہے کہ گرفتاری سے پہلے آگاہ کیا جائے۔ حمزہ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ سے استدعا کی ہے کہ نیب کے وارنٹ گرفتاری فوری طور پر معطل کئے جائیں۔حمزہ شہباز شریف نے لاہور ہائیکورٹ سے یہ استدعا بھی کی ہے کہ نیب نے جس مقدمے میں میرے وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں ، میں اس میں شامل تفتیش ہو کر ثبوت پیش کرنا چاہتا ہوں لہٰذا عدالت میری عبوری ضمانت منظور کرے، ذرائع کے مطابق حمزہ شہباز شریف کی درخواست کی سماعت پیر کے روز ہو گی۔واضح رہے کہ گزشتہ روز نیب کی ٹیم نے حمزہ شہباز شریف کو گرفتار کرنے کیلئے ان کی رہائش گاہ پر چھاپہ مارا تھا تاہم وہ گرفتاری کئے بغیر ہی واپس روانہ ہو گئی تھی جبکہ آج دوبارہ نیب ٹیم ان کی رہائش گاہ پر پہنچ گئی ہے۔نیب کی ٹیم مسلم لیگ ن کے رہنما حمزہ شہباز کی گرفتاری کیلئے 96 ایچ ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئی ہے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق قومی احتساب بیورو (نیب)کی ٹیم اپوزیشن لیڈر پنجاب اسمبلی حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے 96 ایچ ماڈل ٹاﺅن پہنچ گئی ہے، نیب کی ٹیم 12 اہلکاروں کے ساتھ حمزہ شہبازکی رہائشگاہ پہنچی،اس موقع پر پولیس کی بھاری نفری بھی تعینات ہے اور تمام علاقے کو گھیرے میں لے لیا ہے ۔نیب نے ٹیم نے حمزہ شہبازکی گرفتاری کیلئے پیغام بھی پہنچا دیانیب کی جانب سے کہا گیا ہے کہ ہمارے پاس حمزہ شہباز کی گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں ۔ان کو گرفتار کئے بغیر نہیں جائیں گے۔واضح رہے کہ تفصیلات کے مطابق نیب کی ٹیم نے شہباز شریف کے گھر پر چھاپہ کے دوران حمزہ شہباز کو گرفتار کر لیا۔ نیب ٹیم کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس ان کے گرفتاری کے وارنٹ موجود ہیں ، حمزہ شہباز تھوڑی دیر پہلے ہی اپنےوالد سے ملاقات کے لیے ان کے گھر پہنچے تھے ، واضح رہے کہ نیب نے قائد حزب اختلاف شہبازشریف کے گھر میں چھاپہ ماراہے ۔تفصیلات کے مطابق ن لیگ کے ترجمان ملک محمد احمد نے کہاہے کہ نیب نے شہبازشریف کی رہائشگاہ 96 ایچ پر چھاپہ ماراہے ، نیب والے بغیر وارنٹ کے گھر کی تلاشی لینے کیلئے آئے ہیں۔ دوسری جانب رائیس انصاری کا کہناہے کہ نیب کے ذرائع کہہ رہے ہیں کہ ان کے پاس سرچ وارنٹ موجود ہیں ، ہم قانونی تقاضے پورے کر کے آئے ہیں ۔رئیس انصاری کا کہناتھا کہ نیب کی 7 سے 8 رکنی ٹیم نے شہبازشریف کی رہائشگاہ پر چھاپہ ماراہے۔ملک احمد خان کا کہنا ہے کہ جب نیب ٹیم چھاپہ مارنے کے لیے آئی تو شہباز شریف گھر پر موجود نہیں تھے بلکہ ان کے بیٹے حمزہ شہباز گھر پر ہی تھے ، یب ٹیم اور سیکیورٹی اہلکاروں کے درمیان تلخ کلامی بھی ہوئی جبکہ نیب تیم اس بات پر بضد رہی کہ ہم قانو ن کے مطابق چھاپہ مارنے آئے ہیں اور ہمارے پاس وارنٹ موجود ہیں مطابق چھاپہ مارنے آئے ہیں اور ہمارے پاس وارنٹ موجود ہیں