اسلام آباد……نیکٹا میں جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کے معاملے پر نیکٹا افسران اور آئی ایس آئی افسران کی نیکٹا ہیڈکوارٹر میں ملاقات ہوئی۔
ذرائع کے مطابق نیکٹا جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے قیام کے لیے آئی ایس آئی اور آئی بی سمیت مختلف اداروں سے مشاورت کررہی ہے، نیکٹا کے جوائنٹ انٹیلی جنس ڈائریکٹوریٹ کے سربراہ احسان غنی ہیں، جو نیکٹا سربراہ کے طور پر بھی تمام امور کی نگرانی کررہے ہیں۔