پیرس(نمائندہ خصوصی) چوہدری ندیم صدر یوتھ ونگ مسلم لیگ ق فرانس نے عبدالستار ایدھی کے انتقال پر گہرے رنج وغم کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ مرحوم عالمی شہرت یافتہ انسان دوست اور سماجی رہنما تھے۔ان سے ملاقات میری زندگی کا اثاثہ ہے، اور مجھے ہمیشہ ایک حسین صبح کی طرح یاد رہے گی ،ملک ایک عظیم شخصیت سے محروم ہو گیا ہے۔ عبدالستار ایدھی انسانیت سے محبت کرنیوالی حقیقی شخصیت تھے۔ اللہ تعالیٰ مرحوم کی مغفرت اور اہلخانہ کو صبر جمیل عطا فرمائے۔۔ ان کا انتقال انسانیت کابہت بڑانقصان ہے ، اللہ مرحوم پر اپنی رحمت کرے۔