counter easy hit

ندیم افضل چن خود گئے یا بھیجے گئے ؟ فواد چوہدری نے میدان میں آکر دنگ کر ڈالنے والا انکشاف کر دیا

nadeem afzal chan, was, not, sent, due, to, any, controversy, it, is, not, the, same, that, Imran Khan's, has, an, emperor, of, Pakistani, or, Party, says, fawad chaudhry

اسلام آباد (ویب ڈیسک ) وفاقی وزیر برائے سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے کہا ہے کہ ندیم افضل چن کہیں نہیں جا رہے ، عمران خان کا بادشاہوں والا مزاج نہیں ہے ، وہ کبھی بھی اس بناء پر بندہ تبدیل نہیں کریں گے کہ وہ کھل کر بات کرتا ہے ۔

اے آر وائی نیوز کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے فواد چودھری نے کہا کہ چھوٹی موٹی غلط فہمیاں ہوجاتی ہیں ، میں جس تناظر میں بات کررہا تھا وہ کچھ اور تھی لیکن جو رپورٹنگ شیخ رشید کوہوئی وہ کچھ اور تھی ۔ انہوں نے کہا کہ بعض اوقات ہاف فلم چل جاتی ہے اور ہاف رہ جاتی ہے ، ایک وزیر دوسرے وزیر کی وزارت کے بارے میں بات کرسکتا ہے ، اگر بات نہیں کرسکتے تو پھر تو یہ اجتماعی حکومت کے تصور کے ہی خلاف ہے ۔ انہوں نے کہا کہ ذاتی رائے پر مکمل پابندی نہیں لگانی چاہئے ، ندیم افضل چن صاحب کہیں نہیں جا رہے ، عمران خان کا بادشاہوں والا مزاج نہیں ہے ، وہ کبھی بھی اس بناء پر بندہ تبدیل نہیں کریں گے کہ وہ کھل کر بات کرتاہے ۔ ان کا کہنا تھا کہ میڈیا پر درست چہر ہ چاہئے ، عمران خان خود بہت اچھی ترجمانی کرتے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ دوسرے بھی ایسے ہی کریں لیکن سب لوگ اس معیار پر پورے نہیں اترتے ۔ دوسری جانب ایک خبر کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ بریگیڈیئر (ر) اعجاز شاہ نے نجی ٹی وی پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے کہا ہے کہ نواز شریف کا مسئلہ یہ ہے کہ وہ توبہ کرتا ہی نہیں ہے اس لئے قبول نہیں ہوتی وہ توبہ کرلیں تو بات ہوسکتی ہے میں ضمانت لینے کو تیار ہوں بس وہ جو کمایا ہے اس کے آدھے پیسے دیدیں چھڑانا میرا کام ہے۔انہوں نے اس خبر کی تردید کی کہ اپوزیشن رہنماؤں کی گرفتاریوں میں ان کا کوئی کردار رہا ہے۔

انہوں نے میزبان کو مخاطب کرتے ہوئے کہا میں آپ کی قدر اس لئے نہیں کرتا کہ آپ سخت سوالات کرتے ہیں بلکہ آپ کی قدر اس لئے کرتا ہوں کہ آپ پڑھے لکھے صحافی ہیں اور آپ معلومات رکھتے ہیں لیکن کیا آپ یہ بتاسکتے ہیں کہ کوئی ایسا ملک جس نے دوران جنگ اپنے کریمنل کو چھوڑ دیا ہو یا اپنے کریمنل سے کہا ہو کہ تم پیسے لینا شروع کردو ۔ جب سیکنڈ ورلڈ وار ہوئی تھی لندن کے اوپر جرمن ایئر کرافٹ آیا تو اندھیرا چھاگیا تو چرچل نے پوچھا کیا ہماری فورس کام کررہی ہیں جس پر اس کو جواب ہاں میں دیا گیا تو اس نے کہا پھر ہمیں ڈر نہیں ہم جنگ جیت جائیں گے ۔ وفاقی وزیر نے کہا اگر ہم جنگ کا مطلب یہ لیں کہ ہم سارے قیدیوں کو ، سارے لیٹروں کو ، کرپشن کرنے والوں کو رہا کردیں تو وہ جنگ کرنے نہیں جائیں گے بلکہ پھر سے ہمیں ہی لوٹیں گے ۔انہوں نے واضح کیا کہ اس پکڑ دھکڑ کا سب سے زیادہ نقصان پی ٹی آئی کو ہوا ہے ٹھیک ہے ہم نے اپوزیشن کے ان لوگوں کو پکڑا ہے جنہوں نے مال بنایا ہے مگر پی ٹی آئی کے تو بغیر مال بنائے ہی لوگ اندر جارہے ہیں ۔اس سوال کہ زرداری کی ہر کرپشن میں ذوالفقار مرزا ان کے رائٹ ہینڈ تھے اور وہ سب کرپشن جانتے ہیں کے جواب میں اعجاز شاہ نے کہا یہ باتیں تو ذوالفقار مرزا نے چار سال پہلے کی تھیں جب نواز شریف کی حکومت تھی پی ٹی آئی کی نہیں اس وقت نواز شریف کو ان کو گرفتار کرنا چاہئے تھا ۔

About MH Kazmi

Journalism is not something we are earning, it is the treasure that we have to save for our generations. Strong believer of constructive role of Journalism in future world. for comments and News yesurdu@gmail.com 03128594276

Connect

Follow on Twitter Connect on Facebook View all Posts Visit Website