لالہ موسیٰ(جمیل احمدطاہر) پاکستان پیپلزپارٹی کے چیئرمین بلاول بھٹوزرداری،شریک چیئرمین آصف علی زرداری ودیگرقیادت نے پارٹی کے سینئرلوگوں محترمہ بینظیربھٹوکے جانثارسپاہیوں اورشریک چیئرمین آصف علی زرداری کے ساتھیوں کی موجودگی میں مجھ پرجس اعتمادکا اظہارکیاوہ میرے لئے اعزازکی بات ہے ،میری حتی المقدورکوشش ہوگی کہ قائدین کے اعتمادپرپورااترتے ہوئے پارٹی کو پنجاب میں ریآرگنائزکیاجائے گا،پارٹی کو وارڈسطح سے لے کریونین کونسل ،سٹی،کارپوریشن،میٹروپولیٹن،تحصیل ،ضلع کی سطح پرری آرگنائزکیاجائے گا،قیادت کی طرف سے ہمیں دیاجانے والا3ماہ کا عرصہ گوکہ بڑاقلیل ہے لیکن اس کے باوجودہم کوشش کرینگے کہ ہمیں قیادت نے جو ٹاسک دیاہے اس پرکام کرتے ہوئے قیادت کو تنظیم سازی کے حوالہ سے اپنی مکمل رپورٹ پیش کریں جس پرقیادت فیصلہ کرکے تنظیم سازی کا اعلان کرے،ان خیالات کا اظہارپاکستان پیپلزپارٹی کے مرکزی راہنماء وممبرآرگنائزنگ کمیٹی پنجاب چوہدری ندیم اصغرکائرہ نے ڈیرہ کائرہ پرصحافیوں سے گفتگوکرتے ہوئے کیا،انہوں نے کہاکہ اوورسیزکے حوالہ سے پارٹی نے جو ذمہ داری سونپی ہے اس سلسلہ میں میں نے یوکے کا دورہ کیاہے وہاں ایک بات کی بڑی خوشی ہوئی ہے کہ وہ لوگ ذاتی دھڑے بندیوں کے باوجودقیادت پرغیرمتزلزل یقین رکھتے ہیں اور انہوں نے واضح کردیاہے کہ ذمہ داریوں کے حوالہ سے پارٹی قیادت کا فیصلہ ہی حتمی ہوگا،انہوں نے کہاکہ پارٹی کی آرگنائزنگ کمیٹی کا پہلااجلاس پیپلزپارٹی کے صوبائی سیکرٹریٹ میں ہوچکاہے جس میں ہم نے پنجاب میں تنظیم سازی کے حوالہ سے لائحہ عمل طے کرلیاہے ،پارٹی کے چیئرمین اور شریک چیئرمین نے ہمیں تنظیم سازی کے حوالہ سے جوہدایات دی ہیں اس پرکام کرتے ہوئے پارٹی کو ازسرنوفعال کریں گے