سرائے عالمگیر (بیورو چیف )انسانیت کی بے لوث خدمت عبادت کا درجہ رکھتی ہے اور منافقعت کافر سے بھی بدتر ہے ممتاز کاروباری ،سماجی اور سیاسی شخصیت تحریک انصاف اٹلی کے جنرل سیکریٹری مرزا محمد ندیم بیگ نے ٹیلیفونک گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں انسانیت کی خدمت میں کوئی کسر روا نہیں رکھنی چاہیے چونکہ انسانیت کی بے لوث خدمت دراصل عبادت کا درجہ ررکھتی ہے جو قرب الہی کاباعث ہے دین اسلام زور ہی اللہ کے حقوق اور بندوں کے حقوق کو پورا کرنے پر دیتاہے اگر ہم صیح معنوں میں حقوق کی عملداری پر گامزن ہو جائیں تو دنیا وآخرت میں ہم اپنے لیے بہتر اسباب پیدا کر لیں لیکن افسوس کہ ہم منافقعت اختیار کرکے اپنے لیے دونوں جہانوں کے لیے سختیوں کا سبب بن رہے ہیں انہوں نے کہا کہ نفسانفسی کے اس عالم میں اپنے لیے تو ساری دنیا جیتی ہے لیکن دوسروں کیلیے جیناکسی جہاد سے کم نہیں اس لیے ہمیں مخلوق خدا کی خدمت کے لیے ہمہ وقت کوشاں رہنا چاہیے ،چونکہ اس عمل سے دل اور وح کو تسکیں ملتی ہے۔