counter easy hit

جمہوریت میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہے ،مرزا محمد ندیم بیگ

Nadeem Baig

Nadeem Baig

سرائے عالمگیر(وسیم بیگ)مرزا محمد ندیم بیگ جنرل سیکرٹری پی ٹی آئی اٹلی نے دورہ پاکستان کے موقع پرمیڈیا سے بات چیت کے دوران کہاکہ جمہوریت میں طاقت کا سر چشمہ عوام ہے لیکن ہر آنے والے نے عوام کو ہمیشہ اپنی ہوس اقتدار کے لئے استعمال کیااور عوام کے لیے کچھ کرنے کی بجائے ملک کو ذاتی جاگیر اور عوام کو رعایا بنانے کی کوششیں کیں،آج سیاستدانوں کی نااہلی اور ناقص حکمت عملی کی وجہ سے دوسرے ممالک سمیت اسلامی ممالک بھی سبز ہلالی پاسپورٹ دیکھ کر چونک جاتے ہیں کیونکہ ہم دنیاکو یہ باور کرانے میں ناکام ہورہے ہیں کہ پاکستان پرامن ملک ہے جبکہ دشمن اپنی منفی سرگرمیوں کو جاریرکھے ہوئے ہے انہوں نے کہاکہ اندرون ملک حکمرانوں کی کارکردگی یہ ہے کہ عوام بنیادی ضروریات زندگی جن میں پینے کا صاف پانی اور اشیائے خوردونوش کو ترس رہی ہے ۔مگر کوئی سننے والا نہیں ایسے وقت ہمیں عمران خان جیسے ایماندار اور باجراٗت راہنماکی ضرورت تھی جو اللہ کریم نے ہمیں عطا فرمادیا ہے،ہمیں چاہیے کہ ہم ان کے ہاتھ مضبوط کریں تاکہ وطن عزیز کا تشخص اجاگر ہو اور ہم اقوام عالم میں باعزت مقام حاصل کرسکیں اور عالمی مالیاتی اداروں سے بھیک مانگنے کی بجائے اپنے پاؤں پر کھڑا ہو سکیں