سرائے عالمگیر (مرزا محمدوسیم بیگ ) ممتاز کاروباری شخصیت پی ٹی آئی کوریا کے صدرر ندیم ڈار نے اپنے بیان میں کہاہے کہ جہاں سے گزریں ترقیاتی کاموں کی واہ واہ کاری اور سٹرکوں کے کنارے لگے بورڈ عوام کو بتا رہے ہوتے ہیں کہ سٹرک کی منظوری کرانے والے کے مشکور ہیںیا اس نالی کی تعمیر کے فنڈز منظور کرانے پر اپنے راہنما کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں جبکہ حقیقت میں سٹرک ٹوٹی ہوےء اور نالی پرانی لیکن گندگی سے اٹی ہوتی ہے معلوم کرنے پر پتہ چلتاہے کہ ترقیاتی کام صرف بورڈز تک محدود ہیں کوئی ترقیاتی کام عملی طورپرہوا ہی نہیں ہوتاانہوں نے کہاکہ سیاست میں کم ظرفی کی انتہاہے کہ آج پی پی 114 میں دیکھا جائے تو ہر طرف نالیوں ،گلیوں کی تعمیر اور عوامی ترقی و خوشحالی کے دعوں کی سیاست عروج پر ہے ناقص مٹیریل سے تعمیر ہونے والی گلیاں اور نالیاں ٹھیکدار اور مقامی قیادت کی کرپشن کا منہ بولتا ثبوت ہیں اگر یہ ممکن نہیں توایسے کام کرنے والے ٹھیکداروں کو بلیک لسٹ کیا جائے تاکہ عوام کو ان کا حق دیاجاسکے۔