سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ ن عوام کو ریلیف دینے میں مکمل ناکام ہوچکی ہے شدیدمہنگائی نے لوگوں کا جینا حرام کیاہواہے ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی کوریا کے راہنما ندیم ڈارنے اپنے بیان میں کیا انہوں نے حکمرانوں نے عوام کو سیاسی وعدوں کے سوا کچھ نہیں دیاآج عوام کو کسی قسم کاریلیف ملنا تو دور کی بات سوچنا بھی محال ہے حکومت بجلی کی غیر اعلانیہ لوڈ شیڈنگ پرعوام سے ہر روز جھوٹ بولتی ہے اب عوام بھی ان کے باتوں سے اکتا چکے ہیں اور پی ٹی آئی کے پلیٹ فارم سے کرپٹ نظام اور دیہاڑی دار سیاستدانوں کے خلاف صف بندی کر چکے ہیں اور قائد تحریک کی ایک ہی آواز پرنئے دور کا آغاز ہوگا جس میں عوام کے فیصلے اشرافیہ نہیں بلکہ عوام خود کریں گے