سرائے عالمگیر (نمائندہ خصوصی ) کاروباری ،سماجی شخصیت رہنماء تحریک انصاف ندیم ڈار نمائندہ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ انسان کی کامیابی اس کے کردار پر منحصر ہے کہ وہ اپنے کردار اور گفتار میں یکسانیت رکھ کر کامیابیوں کی وہ تمام منازل باسانی طے کر سکتا ہے جس کا وہ خواہشمند ہے ۔ یزیدی کردار یامنافقت سے شہرت تو حاصل کی جاسکتی ہے لیکن بحیثیت مسلمان مطمئن نہیں رہا جا سکتاہمارے سیاستدان بھی قوم سے منا فقت کے طریقے استعمال کر کے وو ٹ لے لیتے ہیں لیکن جب خزانے کے دروازے پر پہنچتے ہیں تو تمام کیے گیے وعدے بھول جاتے ہیں ۔ انہوں نے کہا کہ اب عوام ان کے تمام ہتھکنڈوں کو خوب جان چکی ہے ۔ کمیشن اور کرپشن کی ایسی داستانیں رقم کی جارہی ہیں کہ بیان سے باہرہیں لیکن اب زیادہ دیر نہیں عوام ان کے اصلی چہرے دیکھ چکی ہے اور قائد تحریک کی ایک کال کی منتظر ہے وہ وقت دور نہیں جب حکمرانوں کا گریبان عوام کے ہاتھ میں ہوگا۔