کراچی ( مانیٹرنگ ڈیسک) ابھی کچھ دیر قبل ہی حساس ادارے ایف آئی اے نے ڈپٹی چیئرمین سینٹ سلیم مانڈی والا کے چھوٹے بھائی ندیم مانڈی والا کو ہونڈی اور بیرون ملک میں ڈالرز کی غیر قانونی طریقے سے ترسیل کے الزام میں گرفتار کیا ہے تاہم اب مانڈی والا انٹرٹینمنٹ کا مؤقفبھی سامنے آگیا ہے ۔ جیو نیوز کے مطابق ترجمان مانڈوی والاانٹرٹینمنٹ کا کہنا ہے کہ ایف آئی اےنےمانڈوی والاانٹرٹینمنٹ کمپنی کےدفترپرچھاپامارا ہے ،مانڈوی والاانٹرٹینمنٹ قانون کی پاسداری کرنیوالاادارہ ہے،ہم ایف آئی اے کے ساتھ تعاون کر رہے ہیں،چھاپےمیں دفترسےاہم دستاویزات بھی قبضے میں لی گئیں،ایف آئی اےنےمانڈوی والاانٹرٹینمنٹ کمپنی کےدفترچھاپا مارا ہے، ایک ملازم کوپوچھ گچھ کیلیےتحویل میں لینےکےبعدچھوڑدیاگیا ہے ۔ندیم مانڈوی والاکی گرفتاری کی خبرکی تردیدکرتے ہیں۔خیال رہے کہ ابھی کچھ دیر خبریں سامنے آئی تھیں کہ ایف آئی اے نے کراچی کے پوش علاقے میں واقعہ نجی کمپنی پر چھاپہ مار کر ڈپٹی چیئر مین سینٹ سلیم مانڈی والا کے بھائی ندیم مانڈی والا کو گرفتار کر لیا ہے، ایف آئی اے نے ندیم مانڈی والا کے بھائی کے کمپنی کے مینجر کو بھی گرفتار کیا گیا ہے جبکہ چھاپے کے دوران ملنے والے دستاویزی ثبوتوں کو اپنی تحویل میں لے لیا گیا ہے۔اس حوالے سے ایف آئی حکام نے بتایا ہے کہ پی پی پی رہنماء ندیم مانڈی والے کی کمپنی منی لانڈرنگ اور ہنڈی کے حوالے کاروبار کر رہے تھے جبکہ یہ کمپنی غیر قانونی طریقے سے ڈالرز کو بیرون ملک منتقل کرتے تھے جسکی وجہ سے انکے خلاف ایکشن لیا گیا ہے ۔ ایف آئی اے کی جانب سے ندیم مانڈی والا اور انکے مینجر کو نامعلوم مقام پر منتقل کر دیا گیا ہے ۔