سرائے عالمگیر(نمائندہ خصوصی)ہار جیت سیاسی کھیل کا حصہ ہے لیکن ہار نہیں مانیں گے مخالفین کو ٹف تائم دیں گے ان خیالات کا اظہارسابق امیدوار وارڈ 3 ملک ندیم نے اپنے بیان میں کیا انہوں نے کہاکہ مقامی انتظامیہ کی ملی بھگت سے عوامی رائے کو دبانے کے لیے بعض پولینگ سٹیشز پر ہمارے پولینگ ایجنٹوں کو کام سے روکا گیا اورووٹ کاسٹ نہیں ہونے دیے جبکہ شکایت کے باوجود اسٹاف کی پراسرار خاموشی یہ بتانے کے لیے کافی تھی کہ مخالفین نے انتظامیہ سے مل کرٹیکنیکل دھاندلی کر کے عوامی رائے پر ڈاکا مارا ہے ہم مخالفین کو بتا دینا چاہتے ہیں خاموش نہیں بیٹھیں گے بلکہ ترقیاتی کام ہوں یا عوام کی داد رسی کا کوئی پہلو زیادتی نہیں کرنے دیں گے انشااللہ عوام بہت جلد سچ اور جھوٹ کی اصلیت دیکھیں گے۔