لالہ موسیٰ (پ ر) بلدیہ لالہ موسیٰ میں تعینات سی اومقبول احمد بٹ صاحب کی ریٹائرمنٹ پر چیئرمین بلدیہ چوہدری ندیم اصغر کائرہ کی طرف سے ان کے اعزاز میں پرتکلف الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے اس موقع پر کہا کہ مقبول احمد بٹ صاحب نے بہت اچھا وقت گزارا انہوں نے ہر کام اور ہوموضوع پر اپنے اختیارات استعمال کرتے ہوئے لالہ موسیٰ کی ترقی و خوشحالی میں بہترین کردار اداکیا۔ان کی خدمات کو یادرکھا جائیگا۔
اس موقع پر تقریب میں چیئرمین بلدیہ لالہ موسیٰ چوہدری ندیم اصغر کائرہ، اپوزیشن لیڈر شبیر احمد بھٹی، ترجمان بلدیہ شکیل احمد قریشی اور ٹی ایم اے کا عملہ وہاں موجود تھا۔ تقریب کی صدارت مرزا طارق صاحب نے کی اور اس موقع پر چیئرمین بلدیہ کے پی اے محمد اشرف صاحب بھی موجود رہے۔ ٹی ایم اے بلدیہ کے ملازمین جناب سی او صاحب کی ریٹائرمنٹ پر افسردہ تھے اور ان کے جذبات قابل دید تھے۔ چیئرمین بلدیہ نے امید ظاہر کی کہ مقبول احمد بٹ صاحب جیسے فرض شناس سی او کی خدمات پر چلتے ہوئے تمام عملہ تندہی سے کام جاری رکھے گا اور ان کو رخصت کیا گیا ۔
چوہدری ندیم اصغر کائرہ نے مزید کہا کہ مقبول احمد بٹ صاحب کا دور مثالی تھا۔ ٹی ایم اے کے ملازمین کی موجودگی میں ان کو نہائت عمدہ انداز میں الوداع کرنے کا مقصد تمام عہدیداران اور کارکنان کی حوصلہ افزائی ہے ۔ اپوزیشن لیڈر شبیر احمد بھٹی صاحب نے ان کو منصف سی او کا خطاب دیا جو ایسے دوست تھے جنہوں نے اپوزیشن اور حالیہ چیئرمین کا خیال نہ کرتے ہوئے تمام مسائل پر یکساں توجہ دی اور اٹھائے جانے والے تمام مسائل کے حل پر توجہ دی۔
اس تقریب کو تمام حاضرین نے خوب سراہا۔ ندیم طارق صدیقی انفارمیشن سیکرٹری پی پی لالہ موسیٰ نے تقریب کے شرکا کا شکریہ ادا کیا اور آئندہ بھی ایسی تقاریب جاری رکھنے اورمثالی کام کی حوصلہ افزائی کے چیئرمین بلدیہ کے ویژن کا اعادہ کیا۔