لاہور(عامر اقبال بٹ)پاکستان مسلم لیگ ن یوتھ ونگ انٹاریو کا اجلاس صوبائی صدر احمد رانا کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں مقامی، صوبائی اور مرکزی عہدیداروں کے ساتھ ساتھ مسلم یوتھ ونگ کے ورکرز نے شرکت کی اجلاس میں اس اس عزم کا اظہار کیا گیا کے معاشی ترقی کے اس مشن میں یوتھ ونگ اپنے قائد میاں نواز شریف کا ہر اول دستہ ثابت ہوگی یوتھ ونگ کینڈا قائد یوتھ ونگ کیپٹن صفدر اور انچارج اوورسیز علی زاہد خاں کی قیادت میں یوتھ ونگ پاکستان کے ساتھ ساتھ پوری دنیا میں پارٹی کا اور پاکستان کا پرچم بلند کرے گی، اجلاس سے مرکزی چیف آرگنائزر ندیم طفیل، مرکزی صدر سرفراز ڈوگر نے بذریعہ ٹیلی فون خطاب کیا اور تمام عہدیداروں کو مشرقی کینڈا میں پارٹی کو فعال اور مظبوط بنانے کی کوششوں کو سراہا اجلاس سے مسلم لیگ ن کینڈا کے مرکزی صدر عبدالرحمان سندھو، بنٹی جٹ مرکزی رہنما امتیاز گوندل یوتھ ونگ انٹاریو کے صدر احمد رانا نائب صدر یاسر وڑائچ،برامپٹن کے صدر راجہ زبیر، بریڈ فورڈ کے صدر منور ملک، انور چیمہ، شمائلہ خاں، ہما چغتائی اور دیگر مقررین نے خطاب کیا اور کہا کہ نیا پاکستان بنانے والے ایک دھوکہ اور فراڈ پارٹی ہے جو خیبر پختون خواہ ایک صوبہ نیا نہیں بنا سکے وہ نیا پاکستان کیا بنائیں گے اجلاس میں کارکنان عہدیداران کی طرف سے یوتھ ونگ کینڈا کی قیادت پر اعتماد کا اظہار کیا گیا اوراد امید کا اظہار کیا گیا کہ پارٹی کی بہتری اور پاکستان کی ترقی کے لئے اپنا کردار ادا کرتی رہے گی آخر میں چیف آرگنائزر ندیم طفیل نے کہا نے ہمارے قائد میاں نواز شریف نے قومی اسمبلی میں اپنے خطاب میں سب کی بولتی بند کردی اپوزیشن شیر پاکستان کا سامنا بھی نہ کر سکے اور دم دبا کر اسمبلی سے بھاگ گئے