اسلام آباد (یس ڈیسک) وفاقی وزیر ریلوے خواجہ سعد رفیق کا کہنا ہے کہ نادرا کی پورٹ تحریک انصاف کے جیتے ہوئے پولنگ اسٹیشنوں کے بارے میں ہے۔ خواجہ سعد رفیق نے ایک بیان میں کہا کہ تحریک انصاف کا شور شرابا الٹا چور کوتوال کو ڈانٹے کے مترادف ہے، ان 5 پولنگ اسٹیشنوں پرتحریک انصاف نے 2 ہزار 934 اور مسلم لیگ ن نے ایک ہزار 334 ووٹ حاصل کیے۔ جیتنے والے کو ہی بے ضابطگی کا ذمے دار ٹھہرانا ہے تو تحریک انصاف ان پولنگ اسٹیشنوں پر جعل سازی کی مجرم ہے۔