لاہور (یس ڈیسک) این اے 125 سے تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کا کہنا ہے کہ نادرا کی رپورٹ میں دھاندلی ثابت ہو گئی۔
مسلم لیگ ن کے خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں جن پولنگ سٹیشنز کے نتائج آئے وہاں سے وہ نہیں ، حامد خان جیتے تھے ۔ این اے 125 لاہور میں مسلم لیگ ن اور تحریک انصاف پھر آمنے سامنے آگئے۔
نادرا کی رپورٹ پر تحریک انصاف کے امیدوار حامد خان کا کہنا ہے کہ عمران خان کا مؤقف درست ثابت ہو گیا، این اے 125 میں دھاندلی ہوئی این اے 125 سے کامیاب قرار پانے والے مسلم لیگ نون کے امیدوار خواجہ سعد رفیق کہتے ہیں ، جن پولنگ سٹیشنز کے نتائج سامنے آئے، وہاں سے حامد خان کو برتری ملی تھی، خواجہ سعد رفیق نے کہا کہ خفیہ رائے دہی کے نظام میں یہ جاننا مشکل ہے کہ کس نے کس کو ووٹ ڈالا۔
این اے 125 لاہور کے 5 پولنگ سٹیشنز کی رپورٹ سامنے آگئی، اس کے مجموعی نتائج پر کیا اثرات مرتب ہوتے ہیں یہ فیصلہ الیکشن ٹریبونل کرے گا۔