مسلم لیگ ن کےرہنمادانیال عزیز نے کہا ہے کہ نعیم بخاری سے جو سوال پوچھا جائے، جواب نہیں آتا،جس دن ہمارے وکلا کو دلائل کا موقع ملا تو سارا کیس واضح کردیں گے۔
Naeem Bukhari asked the question, do not answer, Danial Aziz
سپریم کورٹ کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے دانیال عزیز کا کہنا تھا کہ ججز کے سوالات پرتحریک انصاف کے وکیل ایسے سانسیں لیتے ہیں جیسے کسی مچھلی کو پانی سے باہر نکال دیا ہو۔ن لیگی رہنما نے کہا کہ عمران خان کس امپائر سے امید لگائےبیٹھے ہیں یہ تو پتا نہیں لیکن ن لیگ کے لیے عدالت ہی اصل امپائر ہے۔دانیال عزیز نے کہا کہ عمران خان کو مریم نواز کا خوف کھائےجارہا ہےلیکن وہ دن دور نہیں جب 2018 میں مریم نواز عمران خان کو شکست دیں گی۔انہوں نے کہا کہ عمران خان منتخب حکومت کو گرانے کی کوشش کررہےہیں تاہم نعیم بخاری کے دلائل میں وزن نہیں تھا،پر امید ہیں قوم کو جلد خوشخبری ملے گی۔دانیال عزیز نے مزید کہا کہ عمران خان یوٹرن ماسٹر ہیں،35 پنکچر کے دعوے کیےگئے تھےوہ سب جھوٹے ثابت ہوئے۔اس موقع پر ن لیگ کی رہنما مائزہ حمید نے کہا کہ عمران خان پہلےالزام خان تھے،اب بہتان خان بن چکےہیں۔