لاہور (مانیٹرنگ ڈیسک) نعیم بخاری کی سابقہ اہلیہ طاہرہ سید کا کہنا ہے کہ میرے پسندیدہ اداکار محمد علی تھے، اور ان سے میں محبت کرتی تھی، وہ وقت ہی ایسا تھا جب بھی کسی اداکار کی تصویر سامنے آتی تو اس سے محبت ہوجایا کرتی تھی، مجھے پہلی محبت منوج کمار سے ہوئی تھی جبکہ میرے گروپ کی لڑکیوں میں سے ایک کو وحید مراد پسند تھے، ایک لڑکی ندیم بیگ کو پسند کرتی تھی جبکہ مجھے محمد علی پسند تھے۔ تفصیلات کے مطابق نجی ٹی وی چینل کے پروگرام میں گفتگو کرتے ہوئے طاہرہ سید کا کہنا تھا کہ محمد علی سے میری ملاقات بھی ہوئی وہ ایک عظیم انسان تھے ، محبتیں تو ہوتی ہی رہتی ہیں لیکن شکر ہے کہ کوئی محبت شادی میں بھی بدل گئی ، میں اپنی وکالت کی تعلیم کرنے کے بعد ظفر بھائی کے دفتر میں کام کر رہی تھی، جبکہ نعیم بخاری پہلے سے ہی وہاں کام کرتے تھے جو کہ ایک ہینڈسم انسان تھے ، میں انگریزی ناولوں میں پڑا ہے کہ لڑکا ہمیشہ پہل کرتا ہے اور ایسا ہی ہوا نعیم بخاری نے مجھے پرپوز کرنے میں پہل کر دی ، نعیم بخاری کا پرپوزل قبل کرنے کے بعد 6 مہینوں تک ہماری دوستی جاری رہی اس کے بعد بات جب شادی پر پہنچی تو میں نے اپنی والدہ سے بات کی ، میں کبھی نہیں سوچا تھا کہ میں اور نعیم بخاری رشتہ ازدواج میں منسلک ہوجائیں گے کیونکہ یہ ایک تُکہ تھا جو غلط لگ گیا ۔
طاہر سید کا کہنا تھا کہ نعیم بخاری بہت خوبصورت تھے اور مجھے ان میں یہ بات سب سے زیادہ اچھی لگی تھی وہ مجھے ہنساتے تھے اور ان کی کمپنی بہت اچھی ہوتی تھی تو اس سے زیادہ اور کیا چاہئیے ہوتا ہے؟ہم 12 سال اکھٹے رہے تاہم بعد میں علیحدگی ہو گئی، علیحدگی کے بعد نئی زندگی میں سیٹل ہونے میں بھی وقت لگتا ہے لیکن نعیم بخاری شادی شدہ ہیں ان کے بچے بھی ہیں اور وہ ماشاءاللہ سے خوشحال زندگی گزار رہے ہیں،علیحدگی کے بعد ہمارے درمیان بات چیت نہیں ہوتی تھی بس بچوں کی حد تک ہی سب محدود تھا،میں چاہتی تھی کہ بات چیت رہے پر ایسا نہیں ہوسکا، وہ اپنی زندگی سے بہت مطمئن ہیں اور انہیں اب کبھی بھی ایک ساتھی کی ضروت محسوس نہیں ہوئی نہ ہی انہیں کبھی دوسری شادی کی ضرورت محسوس ہوئی۔