پیرس(یس اردو نیوز) کشمیر فورم فرانس کی ایگزیکٹو کمیٹی کے چیئرمین نعیم چوہدری نے یس اردو کو ایک بیان میں کہا ہے کہ کشمیر فورم فرانس کا مقصد مسئلہ کشمیر کو بین الاقوامی فورمز پر اجاگر کرنا ہے اور اس کیلئے ہمیں پاکستانی کوکشمیری کمیونٹی کے اتحاد کیلئے بہت کام کرنے کی ضرورت ہے۔ ہر فورم پر ڈیڑھ کروڑ کشمیری عوام کی نمائندگی کر یں گے اور دوسرا آزاد کشمیر کے عوام کو انکے حقوق دلوانے اورانکے مسائل حل کرانے کے لئے ہماری جدوجہد جاری ہے۔ اس سلسلے میں ہم ہر مشکل کا ڈٹ کر مقابلہ کر رہے ہیں اور کرتے رہیں گے۔