پیرس، گوجرانوالہ (میاں عرفان صدیق) پیرس کے معروف بزنس مین مسلم لیگ ن یورپ کے جنرل سیکرٹری نعیم چوہدری اور ان کے انکل چوہدری محمد صدیق سچ ٹی وی پیرس کے بیورو چیف حافظ چاند جنید اور میاں عرفان صدیق کے والد حاجی محمد صدیق مرحوم کی وفات پر اظہار تعزیت کے لئے آزاد کشمیر سے گوجرانوالہ ان کے گھر پہنچ گئے۔
انھوں نے حافظ چاند جنید، میاں عرفان صدیق کے والد حاجی محمد صدیق مرحوم کے انتقال پر اظہار افسوس کرتے ہوئے کہا کہ اللہ رب العزت ان کو جنت الفردوس میں اعلی مقام عطاء فرمائے لواحقین کو صبر جمیل عطاء کرے آمین۔