لاہور (ویب ڈیسک) مسلم لیگ ن کے رہنما محمد زبیر نے دعویٰ کیا ہے کہ وزیراعظم کے معاونِ خصوصی نعیم الحق نے وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدارکو فون پر ڈانٹا ہے کہ وہ فیصل آباد میں ہونے والی مریم نواز کی ریلی کیوں نہیں روک سکے۔ نجی ٹی وی کے پروگرام میں بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا ہے کہ فیصل آباد ریلی کے بعد ن لیگ کے 2 سو سے زائد کارکنوں کو گرفتار کرکے ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔انہوں نے کہا کہ اس سے برا فسطائی نظام پہلے کبھی نہیں آیا جو عمران خان لا رہے ہیں، پاکستان یک جماعتی سسٹم کی طرف بڑھ رہا ہے اور جس بری طرح میڈیا کو دبایا جارہا ہے وہ بھی پہلے کبھی نہیں ہوا۔ وزیراعظم کے دورہ امریکہ پر بات کرتے ہوئے ن لیگی رہنما نے کہا کہ امریکہ کے ساتھ تجارت پر زیادہ بات چیت ہوتی تو پاکستان کے لیے زیادہ مفید رہتا تاہم ٹرمپ نے مسئلہ کشمیر پر جو بیان دیا وہ حوصلہ افزا ہے۔یاد رہے کہ فیصل آباد پولیس نے مسلم لیگ نکی نائب صدر مریم نوازسمیت متعدد رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا تھا، مقدمے میں سڑکبلاک کرنے، اشتعال انگیزتقاریراور لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں، مریم نواز، مصدق ملک، طلال چوہدری،میاں جاوید لطیف سمیت متعدد کارکنان کو بھی شامل کیا گیا ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نواز نے اتوار کو فیصل آباد میں زبردست ریلی اور عوامی جلسے سے خطاب کیا تھا، جلسے میں ہزاروں کی تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔معلوم ہوا ہے کہ فیصل آباد پولیس تھانہ سرگودھا روڈ نے مسلم لیگ ن کے رہنماؤں کیخلاف مقدمہ درج کرلیا ہے۔ایف آئی ار کے مطابق مسلم لیگ ن کی نائب صدر مریم نوازکو بھی مقدمے میں نامزد کیا گیا ہے۔ مقدمے میں سڑک بلاک کرنے، اشتعال انگیزسیاسی تقاریراور لاؤڈ اسپیکر کے بے جا استعمال کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔