وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق انتقال کرگئے۔
تحریک انصاف کے رہنما نعیم الحق وزیراعظم عمران خان کے قریبی ساتھی سمجھے جاتے تھے جن کے انتقال کی تصدیق گورنر سندھ عمران اسماعیل نے کی ہے۔
نعیم الحق کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے اور طویل عرصے سے سیاسی سرگرمیوں سے دور تھے۔