پیرس(عمیر بیگ)پاناما لیکس کا معاملہ اتنا معمولی نہیں ہے جتنا حکمران اپنے بیانات کے ذریعے ظاہر کر رہے ہیں۔ وہ دن دور نہیں جب یہی ایشو حکمرانوں کو منطقی انجام تک پہنچائے گا۔ حکمرانوں کو ہر صورت اقتدار سے الگ ہو کر عوامی کٹہرے میں آنا اور لوٹا ہوا مال باہر سے پاکستان واپس لانا پڑے گا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف نے کرپشن کے خلاف پہلے دن سے ہی علم بلند کر رکھا ہے