پیرس(عمیر بیگ)مسلم پانامہ لیکس ایشو حکمران جماعت کے گلے پڑ چکا ہے، ان خیالات کا اظہار پاکستان تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف نے قومی ا سمبلی میں اپوزیشن کے مرتب کردہ سوالات کے جواب دینے میں ناکام رہے ہیں۔انہوں نے کہا کہ تحریک انصاف عوام کے حقوق کی محافظ اور حقیقی جمہوریت کے استحکام کی ضمانت ہے ،قومی خزانے سے لوٹی گئی ایک ایک پائی کا حساب لیں گے