پیرس(عمیر بیگ)مسلم لیگ ن بیرونی قرضوں سے اپنوں کو نواز رہی ہے ،بوجھ غریب عوام اٹھائیں گے، تین سالوں میں غیر ملکی بینکوں سے ایک ارب 90 کروڑ ڈالر کا قرضہ تشویش کا باعث ہے۔ پوری قوم حکمرانوں کی پالیسیوں سے نالاں ہے۔ پلوں اور سڑکوں کی تعمیر سے مصنوعی ترقی کا شور مچایا جا رہا ہے جبکہ معاشی طور پر ملک تباہی کے کنارے پر پہنچ چکا ہے۔ ان خیالات کا اظہار پی ٹی آئی فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے یس اُردو سے کیا، انہوں نے کہا کہ سرکاری ملازمین اور پنشنرز مہنگائی کی چکی میں پس رہے ہیں، اگر بجٹ میں سرکاری ملازمین اور پنشنرز کو ریلیف نہ ملا تو وہ سڑکوں پر نکل آئیں گے۔ پنجاب میں 18ہزار ملین روپے سے سڑکوں کی تعمیر کا نیا مرحلہ شروع کر دیا گیا ہے۔ پنجاب میں سرکاری ہسپتالوں اور سکولوں کی حالت زار کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے۔