پیرس(نمائندہ خصوصی)پی ٹی آئی لٹیروں سے پائی پائی کا حساب لے گی۔ انہوں نے کہا کہ میاں بردران نے عوا م کو ریلیف دینے کی بجائے ہمیشہ ذاتی مفادات کیلئے کام کیا۔ ان خیالات کا اظہار تحریک انصاف فرانس کے وائس چیئرمین نعمت اللہ نے ایک ملاقات میں کیا، انہوں نے کہا کہ تاریخ گواہ ہے کہ مسلم لیگ ن کی حکومت جب بھی اقتدار میں آئی عوام خوار ہوئے۔عوام اب لوٹ کھسوٹ کی سیا ست سے تنگ آچکے ہیں آنے والا دور پی ٹی آئی کا ہے۔ عمران خان ہی امید کی کرن ہیں